اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چینی فوجیں ہر وقت جنگ کیلئے تیار رہیں، چینی صدر نے حکم دے دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے اپنی فوج کو ہمہ وقت جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے۔ ملکی خبرساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ملک کی تمام افواج ہر لمحہ اور ہر گھڑی کسی بھی ممکنہ کارروائیوں کیلئے

تیار رہیں۔ افواج کو چاہیے کہ وہ اپنی تربیت مزید بہتر اور ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کیخلاف پیپلز لبریشن ا?رمی کے جوان ہر وقت تیار اور چوکس رہیں، قوت کو مضبوط کریں اور ذہن میں صرف فتح کا حصول رکھیں۔ چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اس سلسلے میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایک نے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فوج کی تربیت، ان کی جنگی صلاحیتوں اور تربیت کے نظام کو بہتر بنانے پر اپنی پوری توجہ مرکوز کی جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے اپنی فوج کیلئے 2018ء میں اسی قسم کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔یہ حکم انہوں نے 2018ء میں فوج سے اپنے خطاب میں دیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے تحریری طور پر اس کو لازم قرار دیدیا ہے۔ ذہن میں رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا شمار اپنے ملک کے ان عظیم لیڈروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔شی جن پنگ 2012ء میں اپنی مسلح افواج کے سربراہ اعلیٰ بنے تھے۔ اس کے بعد سے انہوں نے چین کی فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے دن رات محنت کی اور اسے اس مقام پر پہنچایا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…