اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چینی حکومت پر تنقید کے بعد علی بابا کے بانی جیک ما پراسرار طور پر غائب

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن) چین کے فنانشل ریگولیٹری سسٹم پر تنقید کے بعد سے علی بابا کے بانی جیک ما منظر عام سے پراسرار طور پرغائب ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک ما نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے

ہوئے حکومتی ریگولیٹرز اور ریاستی بینکوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس تقریر کے بعد سے جیک ما منظرعام سے غائب ہیں اور دو ماہ سے زائد عرصے سے وہ عوامی سطح پر نہیں دیکھے گئے۔ جیک ما اعلان کے باوجود اپنے ہی رئیلٹی ٹی وی شو میں بھی نظر نہیں آئے اور ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اکتوبر کے بعد سے کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کی گئی۔دوسری جانب چینی حکام نے دسمبر میں علی بابا کی اجارہ داری کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں۔خیال رہے کہ جیک ما دنیا کی معروف ترین آن لائن ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک چینی کمپنی علی بابا کے بانی ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 48.2 ارب ڈالر ہے۔کورونا کے دوران جیک ما نے پاکستان سمیت کئی ممالک کی مدد کی تھی اور حفاظتی سامان و آلات بھجوائے تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…