لندن (این این آئی) برطانیہ اور آئرلینڈ میں آنے والے سمندری طوفان بیلا کے زیرِاثر طوفانی ہوائیں اور بارشیں جاری ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان بیلا کے آنے سے ساحلی علاقوں میں چلنے والی ہواوں کی رفتار 83 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔بریڈ فو رڈ شائر اور شمالی آئر لینڈ میں سڑکیں تالاب بن گئیں، 1300گھر
خالی کرا لیے گئے ، جبکہ کئی علاقوں میں سیکڑوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے ۔برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور سیلاب کے الرٹ جاری کیئے گئے ۔ اور پیر کو لندن میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔