سعودی عرب میں4مقامات سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

27  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں چار مختلف مقامات پر تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ، سعودی حکام نے تصدیق کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں نئے ذخائر کے حوالے سے کہا ہے کہ اس بڑی خوشخبری قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ اس وقت پوری دنیا

کرونا وائرس کی وباء کا شکار ہے اور عالمی معیشت بھی تنزلی کا شکار ہے تاہم ایسے وقت میں سعودی عرب میں چار مختلف مقامات سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونا کسی خوشی سے کم نہیں ہیں ۔ تیل و گیس کے نئے ذخائر سے متعلق سعودی عرب نے ابھی مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں ہیں ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی کی جانب سے اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کا وزارت توانائی و خارجہ کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، اس دورے کے دوران 9 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا بڑا پیکج شامل ہے جو پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے، ذرائع کے مطابق نو ارب ڈالر کی آئلریفائنری کے قیام پر سعودی عرب سے بات چیت کی جائے گی، سعودی اور پاکستان میں آئندہ ماہ آئل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال کیا جائے گا،سعودی عرب کے پاکستان میں موجود سفیر نے بھی سعودی وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…