اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شاہ عبدالعزیز لائبریری میں مسئلہ فلسطین سے متعلق منفرد تحقیقی کتب خانہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ عبدالعزیز لائبریری نے مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس اور اس کے مقدس مقامات کے بارے میں تحقیق کے لیے ایک منفرد کتب خانے کی تشکیل پر کام کیا ہے۔ یہ کتب خانہ ہزاروں کتابوں پر مشتمل ہے۔ ان کتابوں میں فلسطین کا مختلف تاریخی، اقتصادی، سماجی، جغرافیائی، مذہبی اور ثقافتی زاویوں سے جائزہ لیا گیا ہے۔

اسی طرح کتب خانے میں عالمی زبانوں میں نادر نوعیت کی کتابوں کا مجموعہ بھی شامل ہے۔ یہ بات سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ۔عرب ورثہ اور اسلامی مقامات مقدسہ مذکورہ کتب خانے کا ایک بنیادی عنصر ہے۔ فلسطین کے حوالے سے اس میں کتابوں، دستاویزات اور نقشوں کا ایک بڑا پلیٹ فارم موجود ہے۔ اسی طرح مسجد اقصی کے حوالے سے کتب خانے نے ایک ضخیم تصویری کتاب شائع کی ہے۔ اس میں تمام مقدس مقامات، تاریخی مقامات، قب الصخرہ کی مسجد اور مسجد اقصی کے بارے میں بتایا گیا ۔ اس میں الاقصی کے عنوان سے 360 سے زیادہ تصاویر کے ذریعے مسجد اقصی کے ہر ہر حصے کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔مذکورہ کتب خانے اور فلسطینی امداد کے لیے سرگرم ایجنسی اونروا کے درمیان تعاون سے اونروا لائبریری نیٹ ورک متعارف کرایا گیا ہے۔ یہاں کنگ عبدالعزیز لائبریری نے ہزاروں کتابوں کی معلومات، آگاہی اور جان کاری فراہم کی ہے۔کتب خانے میں شامل نادر و نایاب کتابوں میں جو مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اہم اور نمایاں ترین مصادر و مراجع کی حیثیت رکھتی ہیں، ان میں سی آر کنڈر کی تالیف القدس سٹی شامل ہے۔ یہ کتاب 334 صفحات پر مشتمل ہے اور 1909 میں لندن میں شائع ہوئی۔ کتاب میں ملف نے درجنوں کتابوں میں موجود تاریخی اور آثاریاتی تحقیقی مطالعوں کا خلاصہ پیش کیا ہے۔

یہ تحقیقی مطالعے چار ہزار برسوں کے دوران بیت المقدس شہر کی تاریخ اور آثار قدیمہ کی عمارتوں سے متعلق ہیں۔کتب خانے میں انگریزی زبان میں بیت المقدس شہر کے بارے میں شائع ہونے والی پہلی کتاب پِکٹوریل یروشلم بھی رکھی گئی ہے۔ لیز جے روبنسن کی 163 صفحات کی یہ کتاب 1893 میں لندن میں شائع ہوئی تھی۔اسی طرح کتب خانے میں ولیم فرانسس لِچ کی کتاب دریائے اردن اور بحر مردار کے حوالے سے امریکا کی مہم بھی شامل ہے۔ کتاب 503 صفحات پر مشتمل ہے اور یہ لندن میں 1849 میں شائع ہوئی۔ کتاب میں ملف نے بحر مردار میں پہلی مرتبہ کامیاب سفر کے حوالے سے تفصیلات شامل کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…