پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے کورونا کیخلاف جنگ جیتنے کا اعلان کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان کردیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھاکہ حکومت نے کامیابی سیکورونا وائرس پر قابو لیا ہے۔ سعودی عرب

میں کورونا کے صرف 139 کیسز رپورٹ ہوئے جو ملک میں مارچ سے شروع ہونے والی کورونا لہر کیبعد اب تک سب سے کم کیسز ہیں۔سعودی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک میں کووڈ کی صورتحال یہ ظاہر کررہی ہیکہ ملک کے زیادہ تر علاقے کورونا سے محفوظ ہیں جب کہ گزشتہ چند ہفتوں میں کیسز 50 سے نیچے آئے ہیں۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے وائرس پر تیزی سے قابو پایا جس سے کیسز میں کمی آئی۔ترجمان نے مزید کہا کہ سعودیہ نے اب کورونا پر مزید بہتر قابو پالیا ہے اور یہ کامیابی عوام کی جانب سے حکومتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے سے حاصل ہوئی کیونکہ یہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہوتا کہ حکام ان کی صحت کا تحفظ یقینی بنائیں۔ترجمان کا ویکسین کے حوالے سے کہنا تھا کہ ڈیٹا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ دنیا بھر میں ویکسین کے اچھے اثرات ہیں اور ویکسین عوام کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بہت اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…