اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری مملکت نے مستحق افراد کو زبردست پیکج دیدیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالک کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس نہیں بھیجا جارہا، تمام شہریوں کے لیے یکساں قانون ہے۔سعودی سفیر نواف بن سعد المالک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف

ضروری سفری دستاویزات نہ رکھنے والوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، پاکستانی ہی نہیں بلکہ ہر ملک کے شہریوں کے لیے قانون یکساں ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ اقامہ اور ویزا رکھنے والوں کو واپس نہیں بھیجا جاتا، پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمارے شاندار تعلقات ہیں۔دوسری جانب کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے پاکستان کے مستحق افراد کے لیے ونٹر ریلیف پیکج دیا گیا ہے، فلاحی امدادی ادارے کا ونٹرپیکج20کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ہے، پیکج 45100رضائیاں اور 22550کٹس پر مشتمل ہے۔ کٹس میں مردانہ، زنانہ اور بچوں کے لیے گرم کپڑے بھی شامل ہیں۔پیکیج ضلع چترال، سوات اور شانگلہ کے مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔ ونٹرریلیف پیکج سے مجموعی طور پر135300افراد مستفید ہوں گے، امداد کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…