اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماونٹ ایورسٹ کی اونچائی میں مزید اضافہ ہوگیا‎

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن  ) چین کے صدر شی جن پنگ اور نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے مشترکہ طور پر دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماوئنٹ ایورسٹ کی نئی بلندی کا اعلان کیا جو کہ 8848.86میٹر ہے اس حوالے سے خطوط کا تبادلہ کیا گیا۔ صدرشی جن پنگ نے اپنے خط میں نشاندہی کی

کہ ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی چین اور نیپال کی روایتی دوستی کی اہم علامت ہے دونوں ممالک دنیا کی بلند ترین چوٹی کو چین نیپال دوستی کی چوٹی قراردیتے ہیں۔چین نیپال کے ساتھ مائونٹ ایورسٹ کے حیاتیاتی ماحول کے تحفظ اور سائنسی ریسرچ کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے مشترکہ گھر کا بہتر انداز میں تحفظ کیا جاسکے۔شی جن پنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ رواں سال چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ منائی جارہی ہے مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں دو طرفہ سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مزید آگے بڑھایا جارہا ہے۔چین اور نیپال کو مزید قریبی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانا چاہئیے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام تک اس کے ثمرات کو منتقل کیا جاسکے۔ نئی پیمائش کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی 86 سینٹی میٹر ( ڈھائی فٹ سے زائد) اضافے کے بعد 8 ہزار 848 اعشاریہ 86 میٹر یعنی (29 ہزار 31 فٹ) ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…