سعودی عرب میں دھوکہ باز گروہ گرفتار لوگوں کو کیسے جال میں پھنساتے تھے؟  ایک کروڑ ریال سے زائد رقم برآمد

16  ‬‮نومبر‬‮  2020

ریاض (آن لائن) سعودی پولیس نے ایک بڑے دھوکہ باز منظم گروہ کو حراست میں لیا ہے، جن کے قبضے سے ایک کروڑ ریال سے زائد رقم برآمد کی گئی ہے، ملزمان میں ملکی اور غیر ملکی افراد شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سعودی عرب میں حکام نے

عام لوگوں سے دھوکہ دہی سے1.7 کروڑ ریال سے زیادہ ہتھیانے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ اس حوالے سے ریاض پولیس کے معاون ترجمان نے بتایا ہے کہ پانچ رکنی گروہ جس میں تین سعودی اور اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دو ملزمان شامی شامل تھے نے دھوکہ دہی سے سترہ ملین ریال سے زیادہ ہتھیالیے۔ترجمان نے کہا کہ یہ لوگ خود کو لائ  فرم کے کارکن ظاہر کرتے اور بتاتے کہ وہ تداول کمپنیوں کے یہاں پھنسی رقوم نکلوا سکتے ہیں جس کے لیے وہ مختلف لوگوں سے رقوم وصول کر رہے تھے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر اپنی خدمات کی تشہیر کی، ملزمان لوگوں کے بینک اکاؤنٹ کے خفیہ نمبر حاصل کرکے وارداتیں کیا کرتے تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی گروہ نے یہ طریقہ کار اختیار کر کے سعودی شہریوں کے تجارتی اداروں کے اکاؤنٹس کے ذریعے سترہ ملین ریال بیرون ملک موجود شامی شہری کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے تھے۔ریاض پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…