پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کو 10ممالک کے ہاتھوں شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کو ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز(آسیان) میں شامل 10ممالک کے ہاتھوں اس وقت سخت شرمندگی اٹھانا پڑی جب انہوں نے بھارت کو چھوڑ کرچین اور چار دیگر ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرلیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریجنل اکنامک کوآپریشن پارٹرشپ معاہدے (آر ای سی پی) میں عدم شمولیت پربھارت نے شرمندگی سے بچنے کے لئے کہا کہ

آسیان نے مذاکرات کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے ۔ تاہم ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) نے ایک بیان میں بات چیت سے متعلق بھارتی بیان کی تردید کرکے اسے مزید خفت سے دوچارکردیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آسیان سمٹ میں بھارت کی نمائندگی کی۔ یہ فورم چھ علاقائی شراکت داروں اور دو غیرعلاقائی طاقتوں امریکہ اور روس پر مشتمل ہے اور اس کا کام پالیسی سازی ہے۔جے شنکر نے 10 آسیان ممالک کے چین اور چار دیگر ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط سے ایک دن پہلے چین کی مبینہ توسیع پسندی کے بارے میں خبردار کیا۔ اتوار کے روز آر سی ای پی پر بھارت کے سوا تمام علاقائی ممالک نے دستخط کیے ۔ تاہم امریکہ اور روس کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔اس معاہدے سے ایشیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی علاقہ قائم ہو گا اور چین کے ساتھ جاپان کا پہلا آزادتجارتی معاہدہ ہوگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…