جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

اسرائیل کے ساتھ تجارت کرنے والی عرب کمپنیوں کا بائیکاٹ ،کویت کے سرکردہ عالم دین کا اہم اعلان

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کویت سٹی (این این آئی )کویت کے ایک سرکردہ عالم دین اور دانشور الشیخ طارق السویدان نے اسرائیل کے ساتھ تجارت کرنے اور لین دین کرنے میں ملوث عرب ملکوں کی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ فلسطینیوں کے خیر خواہ اسرائیل کے ساتھ تجارت

کرنے والی کمپنیوں اور شخصیات کا بائیکاٹ کریں تاکہ انہیں بھی معاشی طور پر نقصان پہنچایا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویتی عالم دین نے ان خیالات کا اظہار کویت کی ایک غیر سرکاری تنظیم کویت رابطہ گروپ برائے فلسطین اور اسرائیلی بائیکاٹ کی جانب سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔الشیخ السویدان کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ صرف اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ملکوں اور حکومتوں کا نہ کیا جائے بلکہ بائیکاٹ ان تمام کمپنیوں اور اداروں کا بھی ہونا چاہیے، جو اسرائیل کے ساتھ تجارت کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے اقوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مسترد کردیا ہے۔ اگر عرب ممالک کے اقوام اسرائیل کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں تو ان کمپنیوں کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔السویدان نے مزید کہا کہ ہم مسلسل یاد دہانی کراتے اور توجہ دلاتے رہیں گے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے ہر ادارے، فرد، تنظیم اور کمپنی کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے اور اس سوچ کو پورے عالم اسلام میں عام کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…