جدہ(آن لائن) جدہ کے غیرمسلم قبرستان میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز متحرک ہوگئی ہیں،مکہ مکرمہ کے گورنر کے ترجمان سلطان الدوسری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بزدلانہ واقعہ فرانسیسی قونصل جنرل
کی موجودگی میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش آیا، سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے غیرمسلم قبرستان کو گھیرے میں لیکر صورتحال پر قابو پالیا۔ واقعے میں یونانی قونصل خانے کے اہلکار اور سعودی سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے سکیورٹی ادارے واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق جدہ کا الخواجات قبرستان دو سو سے پانچ سو سال قدیم ہے،۔قبرستان میں عالمی جنگوں میں شریک فوجیوں سمیت برطانوی اور پرتگالی فوجی کی آرام گاہیں ہے،جدہ میں کئی صدیوں کے دوران ہلاک ہونے والے غیر مسلم افراد کو بھی اسی قبرستان میں تدفین کی گئی تھی،قبرستان شاہراہ حائل کو شاہراہ شاہ فہد سے ملانے والی کراسنگ پر واقع ہے، قبرستان کی دیکھ بال اور فنڈنگ مغربی سفارتخانے کرتے آئے ہیں۔



















































