بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ایسا اعلان کر دیا جس نے سیاہ فام مسلمانوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن نے کہاہے کہ ہمیں ہمیشہ محبت اور احترام اور ایک دوسرے کا احساس کرنا چاہیے، ہمیں یہ باور کرنا ہوگا کہ جس طرح ہم ایک خاندان کو متحد رکھتے ہیں اسی طرح پورے ملک کو متحد رکھنا ہوگا۔ یہ سب کچھ ہمیں شفت، نرمی، شجاعت اور امید کے ذریعے کرنا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جِل بائیڈن نے کہا کہ

ضروری نہیں کہ ہم ہر چیز پرایک رائے رکھیں اور متفق ہوں۔ مگر ہمیں ہمیشہ محبت اور احترام اور ایک دوسرے کا احساس کرنا چاہیے۔جِل بائیڈن نے بتایا کہ 2015 کو ان کا ایک بیٹا دماغ کے کینسر کے باعث ہلاک ہوگیا۔ ان کے لیے یہ بہت بڑا صدمہ تھا۔ مگر ہم نے خود کو سنبھالا اور جو بائیڈن کو 2020 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے تیار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا چار سالہ دور حکومت بحرانوں کا عرصہ ہے۔ کشیدگی اور وبا نے امریکا کو بہت نقصان پہنچایا۔ میں اس بیماری کا علاج جانتی ہوں۔ ہمیں یہ باور کرنا ہوگا کہ جس طرح ہم ایک خاندان کو متحد رکھتے ہیں اسی طرح پورے ملک کو متحد رکھنا ہوگا۔ یہ سب کچھ ہمیں شفت، نرمی، شجاعت اور امید کے ذریعے کرنا ہوگا۔امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کو ایک با پھر دنیا میں قابل اعتبار بنائیں گے۔ اختلافات سے قطع نظر تمام امریکیوں کا صدر ہوں۔ مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں، وہ امریکی ہیں، امریکیوں کی طرح دیکھیں، نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کی جنگ کاوقت ہے، لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کروں گا۔ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، متوسط طبقے کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنائیں گے۔ کورونا ٹاسک فورس کے لیے نامور سائنسدانوں کا اعلان  (پیر ) کو

کریں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے جیت کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ اختلافات سے قطع نظر تمام امریکیوں کا صدر ہوں۔ مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں، وہ امریکی ہیں، امریکیوں کی طرح دیکھیں، نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کی جنگ کاوقت ہے، لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کروں گا۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ آج عوام کی فتح کا دن ہے،

عوام کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 74 ملین ووٹ لئے جو امریکی صدارتی انتخاب میں نئی تاریخ ہے۔ امریکی عوام نے فیصلہ سنادیا، اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، متوسط طبقے کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنائیں گے۔ کورونا ٹاسک فورس کے لیے نامور سائنسدانوں کا اعلان پیر کو کریں گے۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار

جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی۔ جبکہ ان کے حریف ری پبلکن امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔ دوسری جانبامریکی نشریاتی ادارے سی این این کے میزبان وین جونز جو بائیڈن کی جیت کی خبر پر جذباتی ہو گئے اور دورانِ نشریات رو پڑے

۔میڈیارپورٹس کے مطابق وین جونز کا کہنا تھا کہ آج امریکا کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ آج اس ملک میں تارکین وطن، سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جہاں جارج فلوائڈ کی طرح کتنے لوگوں کی سانس رکی ہوئی تھی۔ اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج اس ملک میں باپ کے لیے آسان ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائے کہ اچھا انسان ہونا کتنا اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…