اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

جوبائیڈن کس کے الیکٹورل ووٹس کے بغیر بھی صدر منتخب ہوجائینگے؟حیران کن انکشاف

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن نے ریاست ایریزونا، وسکونسن، مشی گن، نیواڈا میں ووٹوں کی گنتی کو عدالتوں میں چیلنج کا اعلان کیا ہے ،لیکن موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کے حامی فاکس ٹی وی نے بھی مشی گن اور وسکونسن سے تازہ اعداد و شمار آنے کے بعدجوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد264 بتانا شروع کردی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ

بائیڈن پنسلوینیا کے الیکٹورل ووٹس کے بغیر بھی بقیہ 6 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور مطلوبہ 270 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو جائیں گے ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پنسلوینیا میں ووٹوں کی گنتی کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کے ذاتی وکیل روڈی جولیانی نے سخت بے قاعدگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ فاکس ٹی وی نے کہا ہے کہ جوزف بائیڈن نے 70.955,426ووٹ یعنی 50.3فی صد جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 67,939,419یعنی 48.1فی صد ووٹ حاصل کئے۔ان نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ جوزف بائیڈن پنسلوینیا ریاست کے 20 ووٹوں کے بغیر بھی 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے نہ صرف صدر منتخب ہو جائیں گے بلکہ عام ووٹوں کی کل تعداد میں بھی ٹرمپ پر برتری حاصل کرلیں گے۔البتہ عدالت میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے چیلنج کی صورت میں فیصلہ میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ رات اپنے یکطرفہ جیت کے اعلان میں ریاست مشی گن میں بھی اپنی کامیابی کا اعلان کیا تھا جو تازہ صورتحال کے مطابق غلط ثابت ہوا۔ ڈیموکریٹک جوزف بائیڈن کی انتخابی کامیابی کے امکانات کی خبروں کے ساتھ ہی پہلے سے ہی قدرے خاموش نیویارک شہر میں خاموشی مزید گہری محسوس ہونے لگی ہے۔ اُدھر ووٹوں کی گنتی اور دیگر ذرائع سے صدر ٹرمپ کو ملنے والی اطلاعات پر صدر ٹرمپ کا موڈ مایوس کن بیان کیا جاتا ہے اور وہ خود اپنی پارٹی کے بعض اہم افراد کو عدم تعاون کی وجہ سے ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، بعض امریکی ذرائع ابلاغ بھی وہائٹ ہائوس میں مایوسی کا ماحول بیان کر رہے ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…