پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

جوبائیڈن نے اہم ترین امریکی ریاست جیت لی،ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری، امریکی صدارت سے چند ووٹ دور‎

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وسکانسن (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ٹرمپ پر واضح سبقت حاصل کر لی ہے، امریکی ریاست وسکانسن سے صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے جس کے مطابق جو بائیڈن کو دس الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں جس کے بعد ان کے کل ایکٹورل ووٹوں کی تعداد 248 ہو گئی ہے جبکہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 213 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں،

وہ اس وقت 35 الیکٹورل ووٹ سے پیچھے ہیں۔دوسری جانب ٹیکساس اورفلوریڈامیں ٹرمپ نے میدان مارلیا ہے، ٹیکساس 38 اورفلوریڈا کے 29 الیکٹورل وو ٹ حاصل کر لئے ہیں، نیویارک، نیومیکسیکو،ایری زونا،کیلی فورنیامیں جوبائیڈن کواکثریت حاصل ہے۔ کیلی فورنیا 55،نیویارک 29،واشنگٹن سے 12 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں، لاباما،انڈیانا،لووا،کینساس،کینٹکی،میسوری میں ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، نیبراسکا،اوہائیو،ساؤتھ کیرولینامیں بھی ٹرمپ نے جوبائیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، نہایت کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ جوبائیڈن اور ٹرمپ میں زبردست مقابلہ جاری ہے، جوں جوں ووٹوں کی گنتی ہوتی جا رہی ہے جوبائیڈن کی جیت بھی یقینی ہوتی جا رہی ہے، ان انتخابات کے نتائج سے امریکہ کے 46 ویں صدرکا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔اب تک حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نہ صرف صدارتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار بن گئے ہیں بلکہ وہ 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے پہلے امیدوار بن گئے ہیں۔جوبائیڈن اب تک 7 کروڑ 24 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرچکیہیں اور ابھی ووٹوں کی گنتی کا عمل ابھی جاری ہے، جوبائیڈن کل ووٹوں کا پچاس اعشاریہ دو(50.2) فیصد ووٹ حاصل کر چکے ہیں، کسی بھی صدارتی امیدوار کا اتنی بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنا اپنی نوعیت کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔دوسری

جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک 6 کروڑ 73 لاکھ 6 ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں۔انہوں نے کل ووٹوں کی شرح میں سے 48.2 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔جوبائیڈ ن سے قبل سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار باراک اوباما تھے جنہوں نے 2008 میں 6 کروڑ 94 لاکھ 98 ہزار 516 ووٹ حاصل کیے تھے لیکن جوبائیڈن نے اب تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…