پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انتخابی نتائج کا دبا ئویا تھکاوٹ؟ امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن غلطی پر غلطی کر بیٹھے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)صدارتی مہم کی تھکاوٹ یا انتخابی نتائج کا دبائو، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن غلطی پر غلطی کر بیٹھے۔امریکی میڈیا ککے مطابق جوبائیڈن فلیڈیلفیا میں اپنے بیٹے بیوبائیڈن کی قبر پر حاضری کے بعد حامیوں کے درمیان پہنچے تو اس دوران انہوں

نے اپنی پوتی کا تعارف ہی غلط کرا دیا۔جوبائیڈن نےاپنی ایک پوتی کا تعارف اپنے آنجہانی بیٹے کے نام سے کروایا اور جب انہوں نے اپنی غلطی درست کرنے کی کوشش کی تو ان اسے ایک اور غلطی ہو گئی۔صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے اپنے مرحوم بیٹے کی بیٹی نتالی کا تعارف کرواتے ہوئے اپنی دوسری پوتی کا کاندھا تھام لیا اور پھر غلطی کا احساس ہوا تو بولے اوہ، یہ نہیں اصل میں یہ نتالی ہے۔ دریں اثناامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں اپنی فتح کا قبل از وقت اعلان کرتے ہوئے کئی ریاستوں میں تاحال جاری ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کئی ریاستوں کا نام لے کر کہا کہ وہاں ہم نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تاہم انہوں نے انتخابی نتائج پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے بڑا دھوکہ قرار دیا۔صدر ٹرمپ نے حامیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ٹیکساس میں جیتنے

کی ضرورت تھی جہاں ہم جیت گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اوہائیو اور مشی گن سے بھی جیت گئے ہیں۔ جارجیا، شمالی کیرولائنا اور پینسلوینیا میں بھی شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ووٹوں کی گنتی کو روک دیا جائے کیوں کہ اب مزید ووٹنگ نہیں بلکہ ووٹوں کی گنتی ہونا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…