امریکی صدارتی الیکشن ڈونلڈ ٹرمپ یا پھر جوبائیڈن کامیاب؟ پہلی ووٹنگ کے نتائج کا تہلکہ خیزاعلان کردیا گیا

3  ‬‮نومبر‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک گائوں میں صدارتی انتخابات کیلئے سب سے پہلے ووٹنگ اور نتائج کا اعلان ہو گیا۔یاس گائوں سے ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن متفقہ طور پر تمام 5 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

کینیڈا کی سرحد کے قریب جنگل میں موجود چھوٹے گاوں ڈکس ول ناچ سے صدارتی انتخابات کے لیے سب سے پہلے ووٹنگ کا آغاز ہوا اور ووٹنگ کے کچھ دیر بعد ہی نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ڈکس ول ناچ کی آبادی 12 افراد پر مشتمل ہے، 1960 سے اس گائوں کے رہائشی امریکا میں سب سے پہلے اپناووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔وائٹ ہائوس میں قائم اوول آفس میں اب تک کئی امریکی صدور اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں اور ہر کسی کے ساتھ کچھ نہ کچھ دلچسپ حقائق منسلک ہیں ۔چند کی بات کی جائے تو امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن تھے جنہوں نے 1789 میں عہدہ سنبھالا، وہ امریکا کے واحد صدر تھے جنہوں نے الیکٹورل کالج کے 100 فیصد ووٹ حاصل کیے۔وہ کسی پارٹی سے منسلک نہ تھے اور موت کے وقت ان کے پاس 300 غلام تھے، جارج واشنگٹن پہلے امریکی صدر تھے جن کی تصویر ڈاک ٹکٹوں پر بھی شائع کی گئی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق صد ور میں اس وقت حیات اور سب سے طویل عمر

رکھنے کا اعزاز جمی کارٹر کے پاس ہے جو یکم اکتوبر 1924کو پیدا ہوئے اور اس وقت ان کی عمر 96 سا ل سے زائد ہے ۔ان سے قبل جارج بش سینیئر سب سے زائد العمر سابق امریکی صدر ہونے کا اعزاز رکھتے تھے ۔ 30نومبر 2018 کو انتقال کے وقت جارج بش سینئر کی

عمر 94 سال 171 دن تھی ۔امریکا صدور کی عجیب عادات کو دیکھا جائے تو 39 ویں امریکی صدر ہربرٹ ہوور اپنی بیگم سے گفتگو کو خفیہ رکھنے کیلیے ہمیشہ چینی زبان میں بات کرتے تھے ۔اسی طرح 33 ویں امریکی صدر ہیری ٹرومین ہر روز صبح 5 بجے اٹھ کر پیانو کی

پریکٹس کرتے تھے۔ ان کے علاوہ گروور کلیولینڈ واحد امریکی صدر ہیں جو 1884میں ایک مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد دوسری مدت 1888 کے لیے صدارتی انتخاب میں شکست کھاگئے مگر انہوں نے ہار نہیں مانی تیسری بار 1892 میں ایک با ر پھر الیکشن لڑا اور کامیاب رہے۔

 

ان کے برعکس 30ویں امریکی صدر کیلون کولج جب تک صدر رہے وائٹ ہاس میں ٹیلیفون استعمال کرنے سے پرہیز کرتے رہے ۔ وہ واحد امریکی صدر تھے جن سے ان کے عہدے کا حلف ان کے والد نے لیا جو اس وقت جسٹس آف پیس اور نوٹری پبلک کی ذمہ داری انجام دے رہے تھے ۔امریکا میں سب سے زیادہ مرتبہ فرینکلن روزویلٹ

صدر بنے انہوں نے چار مرتبہ صدارتی کرسی سنبھالی تاہم چوتھی مدت میں ان کا انتقال ہو گیا۔ان کے بعد امریکی آئین میں دو سے زیادہ مرتبہ یہ عہدہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔امریکی تاریخ میں صرف ایک صدر رچرڈ نکسن واٹرگیٹ اسکینڈل کی وجہ سے اپنے عہدے مستعفی ہوئے

جن کے بعد نائب صدر جیرالڈ فورڈ کو امریکی صدر ارت ملی ۔ وہ امریکی تاریخ میں واحد شخص بنے جو الیکشن جیتے بغیر صدر ارتی کرسی پر بیٹھے۔امریکا کے 44 ویں اور پہلے سیاہ فام صدر بارک اوباما کو نوجوانی میں آئس کریم کی دکان پر کام کرنے کے باعث یہ میٹھی سوغات

بالکل پسند نہ تھی ۔ان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں 17 گولف کورس کے مالک ڈونلڈ ٹرمپ کو حالانکہ فہرست میں 45 واں امریکی صدر کہا جاتا ہے لیکن حقیقت میں وہ 44 امریکی صدر ہیں، دونوں نمبروں میں تضاد کی وجہ گروور کلیولینڈ کی دو مدتوں کے درمیان وقفہ ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی کرسی سنبھالتے وقت معمر ترین صدر ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ۔ان سے قبل عمر رسیدہ صدر منتخب ہونے کا اعزاز رونلڈ ریگن کو حاصل تھا جو 69 برس کی عمر میں صدر منتخب ہوئے تھے۔ریگن امریکا کے پہلے منتخب صدر تھے جو صدارت کا منصب سنبھالنے سے قبل ترپن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…