بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر، بڑی اجازت مل گئی‎

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کرونا کی وجہ سے عمرہ کی بندش کو نئے قواعد کے ساتھ کھولنے کے اعلان کے بعد پاکستان کے زائرین بھی یکم نومبر2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان کے زائرین بھی یکم نومبر2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے، سعودی حکومت نے ایئرلائنز، ٹورآپریٹرز اور زائرین کے لیے

ایس اوپیز جاری کردئیے ہیں۔زائرین کو ایئرلائنز سماجی فاصلوں سے سعودی عرب لانے کی پابند ہوں گی، عمرہ زائرن کا منظور شدہ لبارٹریز سے 72گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ ہوگا، عمرہ زائرین نیگیٹو رپورٹ روانگی سے قبل ایئرپورٹ کاؤنٹرز پر جمع کرائیں گے۔دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔بیرون ملک سے معتمرین کو یکم نومبر سے عمرہ کی اجازت ہوگی، اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار تک بڑھائی جائے گی جبکہ 60 ہزار افراد کو مسجدالحرام میں نماز ادا کرنیکی اجازت ہوگی۔سعودی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی سو فیصد اجازت ہو گی، یہ اجازت اس وقت دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کرلیں گے۔یاد رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ حج بھی محدود پیمانے پر ادا کیا گیا تھا۔دریں اثنا عودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یکم نومبر 2020 سے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچیں گے۔ سعودی وزارت حج کا کہناہے کہ عمرہ کھولےجانے سے سعودی عرب میں

موجود پانچ سو قریب عمرہ کمپنیوں کو ریلیف ملے گا۔ وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے استقبال کے سلسلے میں مقررہ قواعد کی سختی سے پابندی کریں ، وزارت حج و عمرہ نے خارجی عمرہ زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کردیے ہیں جن کے تحت 18 برس سے 50 برس عمر والوں ہی کو عمرہ کی

اجازت دی جائیگی۔ زائرین کو پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کر کے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کوڈ 19 وائرس سے پاک ہیں۔ سرٹیفکیٹ عمرہ زائر ایسے ادارے ہی کا قابل قبول ہوگا جس سعودی حکومت کے پینل پر موجود ہیں۔ پی سی آر سرٹیفکیٹ کے حوالے سے ایک بنیادی شرط یہ بھی ہے کہ ٹیسٹ کے لیے نمونہ لینے اور زائر کے سعودی عرب پہنچنے میں 72 گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہ لگا ہو۔ اس پابندی کے

ساتھ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے مزید کئی پابندیاں بھی لگائی ہیں۔ جن میں مسجد الحرام ،عمرہ اور نماز ، نیز مسجد نبوی صلی اللہ الیہ والہ وسلم کی زیارت اور روضہ شریف میں نماز کے لیے پیشگی بکنگ کروانی ہے۔ یہ بکنگ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کرائی جائیگی۔ ہر عمرہ زائر کے پاس مملکت سے وطن

واپسی کا کنفرم ٹکٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ رہائشپر ہی تین وقت کے کھانے کی سروس حاصل کرنے کی یقین دہانی بھی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ عمرہ زائرین کا ہر گروپ پچاس افراد پر مشتمل ہوگا۔ جس کے ساتھ ایک گائیڈ بھی متعین کیا جائیگا۔ جو عمرہ زائرین کے ٹکٹ ، رہائش، ٹرانسپورٹ اور پیکیج کو بک کروا سکے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…