ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سکھوں نے شیطان راون کی جگہ نریندر مودی کے پتلے جلا دیے ، مودی کو سب سے بڑا شیطان قرار دیدیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امرتسر( آن لائن ) بھارتی پنجاب میں سکھوں نے روایتی تہوار دسہرہ منانے کے دوران شیطان راون کو نذر آتش کرنے کی روایت توڑتے ہوئے اس بار وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے جلا دیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں دسہرہ کا تہوار منایا گیا

جس میں سب سے بڑے شیطان راون کو جلا کر بھسم کردیا جاتا ہے اور صدیوں سے رویت جاری ہے لیکن اس سال بھارتی پنجاب میں سکھوں نے شیطان راون کے بجائے مودی کے پتلے جلادیئے۔اس حوالے سے کسان یونین کے عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی بھارت کے لیے سب سے بڑا شیطان ثابت ہوئے ہیں اس لیے دسہرہ کے موقع پر اس بڑے شیطان کو جلانے سے ملک میں سکون ہو جائے گا۔دسہرہ کے موقع پر بھارتی پنجاب کی مقامی تنظیموں کی جانب سے بھٹنڈہ، ترن تارن، فیروز پور، امرتسر وغیرہ میں علاقہ مکینوں میں مودی کے پتلے مفت تقسیم کیئے اور عوام نے مختلف مقامات پر لے جاکر ان پتلوں کو جلا دیا۔واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کورونا وبا سے نمٹنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے بغیر منصوبے کے لاک ڈائون کی وجہ سے مزدورں کی زندگی اجیرن ہوگئی اور 100 سے زائد مزدور اپنے شہروں کو جاتے ہوئے مختلف واقعات میں ہلاک ہوگئے جب کہ غلط پالیسیوں کے باعث درجنوں کسانوں نے خودکشی کرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…