دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ائیر لائن ائیر بلیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دبئی آنے والے مسافروں کے لئے دبئی سول ایوی ایشن کی جانب سے نئی ہدایات جاری کی ہیں اور اس میں کہا گیا ہے کہ دبئی حکام نے چغتائی لیب اور اسلام آباد
ڈائیگناسٹک سینٹر کی پی سی آر کورونا ٹیسٹ رپورٹس قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔دبئی حکام ان دو لیبز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس کو قبول نہیں کر رہے ہیں، نجی ائیرلائن ائیر بلیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب دبئی حکام 2 پاکستانی لیبز کی پی سی آر کرونا ٹیسٹ رپورٹس قبول نہیں کر رہے۔دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق چغتائی لیب اور اسلا م آباد ڈائیگناسٹک سینٹر سے کروائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ قبول نہیں کی جائیں گی، مذکورہ لیب کے علاوہ کسی اور رجسٹرڈ لیب سے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اور دبئی پہنچتے ہی اس کی رپورٹ جمع کرانا ہو گی، حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ایسا مسافر جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کی قابل قبول رپورٹ نہیں ہو گی اسے دبئی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس فیصلے کا اطلاق پیر 26 اکتوبر سے ہو گیا ہے۔