اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ملٹری ایکشن ایک ہی صورت میں روکیں گے اگر۔۔۔ آزربائیجان کے صدر نے آرمینیاکے سامنے بڑی شرط رکھ دی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو (این این آئی)آزربائیجان کے صدر الہام الیوف نے کہا ہے کہ انکا ملک ماضی میں بارہا آرمینیا پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ بتائیں یورپی یونین اور یورپی سیکیورٹی تعاون تنظیم نے آرمینیا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر الہام الیوف نے باکو میں ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگورنو کارا باخ آزربائیجان کا ہے، ہم اسے واپس لیکر رہیں گے، ہماری صرف ایک شرط ہے کہ ہمارے علاقے آزاد کیے جائیں۔ صدر الہام نے کہا کہ آرمینیا اور کچھ یورپی رہنما ء اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ آرمینیا کویہ ماننا ہوگا کہ کاراباخ سے اس کاکوئی تعلق نہیں۔ آرمینیا کارا باخ سے نکلنے کا وقت طے کرے، اس کے بعد ہی ہم ملٹری ایکشن روکیں گے۔دریں اثنا آذربائیجان اور آرمینیا کے دستوں کے مابین نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند خطے کے باعث شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ دوسرا بڑا آذری شہر گنجہ بھی آرمینیائی حملوں کی زد میں ہے جبکہ ترکی نے آذری شہری علاقوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں حریف ہمسایہ ممالک کی فورسز کے مابین گزشتہ روز بھی شدید جھڑپیں ہوئیں، ان میں اطراف کو کافی زیادہ جانی نقصان ہوا۔

ان جھڑپوں کے دوران آذری دستوں کی طرف سے نگورنو کاراباخ کے مرکزی شہر سٹیپاناکیرٹ پر بھی نئے حملے کیے گئے۔ نگورنو کاراباخ کا یہ متنازعہ علاقہ آذربائیجان کا علیحدگی پسند خطہ ہے، جس نے ماضی میں اپنی خود مختاری کا یکطرفہ اعلان بھی کر دیا تھا

اور جس کا انتظام کئی برسوں سے آرمینیائی نسل کے علیحدگی پسندوں کے پاس ہے۔آذربائیجان میں باکو اور آرمینیا میں یریوان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق چند سال کے وقفے کے بعد نگورنو کاراباخ پر قبضے کی جنگ کے دونوں فریقوں کے مابین چند روز قبل دوبارہ شروع

ہونے والی لڑائی میں اطراف کے فوجیوں، جنگجوں اور عام شہریوں سمیت اب تک تقریبا ڈھائی سو افراد مارے جا چکے ہیں۔اسی دوران آرمینیا نے بھی تصدیق کر دی کہ نگورنو کاراباخ میں آذری دستوں کے بڑے حملوں میں اب تک 51 علیحدگی پسند آرمینیائی جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

دوسری طرف اس علیحدگی پسند خطے کی آرمینیائی نسل کی انتظامیہ نے دعوی کیا کہ آذری دستے اب اس خطے کے صدر مقام سٹیپاناکیرٹ میں شہری اہداف کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔آذربائیجان کے دوسرے سب سے بڑے شہر گنجہ پر کیے جانے والے حملوں کے بعد آذری صدر الہام علییف

کے ایک مشیر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا میں وہ تمام عسکری اہداف تباہ کر دیں جائیں گے، جہاں سے گنجہ پر راکٹ حملے کیے جا رہے ہیں۔ادھرانقرہ میں ملکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ آرمینیائی دستوں نے آج دوسرے سب سے بڑے آذری شہر میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے جو حملے کیے ہیں، وہ انتہائی قابل مذمت ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…