ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں پر بڑی شرط رکھ دی گئی 8 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کیلئے بڑی سہولت بھی مہیاکر دی 

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( آن لائن )سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں پر کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار، سفر سے 3 روز قبل ٹیسٹ کروانا ہوگا، صرف 8 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کو ٹیسٹ سے استثنا حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے بیرون ممالک سے مملکت میں

آنے والے تمام افراد پر کرونا ٹیسٹ کروانے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب مملکت آنے والے ہر مسافر کو کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔جو مسافر سعودی عرب آنے کا ارادہ رکھتا ہے، اسے سفر سے 3 دن قبل اپنا کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا، اور پھر اس ٹیسٹ کی رپورٹ اپنے ساتھ سعودی عرب لانی ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے پر ہر مسافر سے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ طلب کی جائے گی۔ جس مسافر کے پاس کرونا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ نہ ہوئی، اسے مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔پابندی کے خاتمے کا بنیادی مقصد بیرون ممالک میں پھنسے سعودی ویزہ ہولڈرز غیر ملکیوں کو مملکت میں واپس آنے کی اجازت دینا تھا۔ کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے سعودی عرب نے مارچ کے ماہ میں بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بند کر دیا تھا، جو 6 ماہ سے زائد عرصے تک بند رہا۔ اب مملکت میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کا آغاز تو ہو چکا، تاہم ابھی جزوی طور پر پروازیں بحال ہوئی ہیں۔ سعودی حکومت اگلے سال کے آغاز میں بین الاقوامی پروازوں کی مکمل بحالی کا ارادہ رکھتی ہے۔ سعودی عرب میں گزشتہ کچھ روز کے دوران کرونا کیسز میں واضح کمی ہوئی ہے۔ مملکت میں کرونا کا زور ٹوٹنتے کے بعد آہستہ آہستہ عائد کرونا پابندیاں یا تو ختم کی جا رہی ہیں، یا ان میں نرمی کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…