سعودی حکومت نے کورونا سے متاثرہ نجی کمپنیوں و اداروں کے ملازمین کیلئے امدادی پروگرام میں مزید توسیع کر دی

30  ستمبر‬‮  2020

ریاض (آن لائن)  سعودی عرب میں سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے متاثرہ نجی کمپنیوں و اداروں کے سعودی ملازمین کے لیے امدادی پروگرام میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔سعودی ملازمین کو ساند اسکیم کے تحت نومبر سے جنوری 2021 تک مزید

بے روزگاری اعانت دی جائے گی۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق   سوشل انشورنس کی جنرل کارپوریشن نے منگل کو بیان میں کہا کہ مزید 3 ماہ کے لیے بے روزگاری پر سعودی ملازمین کو زر اعانت فراہم کیا جائے گا۔سوشل انشورنس کارپوریشن نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ نجی اداروں کے سعودی ملازمین کے لیے امدادی پروگرام کا دورانیہ نو ماہ ہوگیا ہے۔جنرل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یہ امدادی پروگرام صرف ان نجی اداروں کے سعودی ملازمین کے لیے ہے جو اب تک وبا سے متاثر ہیں اور یہ ادارے کے زیادہ سے زیادہ پچاس فیصد تک ملازمین پر لاگو کیا جارہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امدادی پروگرام کے مستحق اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امداد یافتہ سعودی ملازمین کا تناسب 50 فیصد تک رکھیں اس سے زیادہ نہیں، یہ پابندی یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک نافذ کرنا ہوگی۔جنرل کارپوریشن نے تنبیہ کی کہ اگر کسی نجی ادارے نے اس اصول کی پابندی نہ کی تو ایسی صورت میں اس ادارے کے کسی بھی کارکن کو امدادی پروگرام کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، اس کا ذمہ دار ادارے کا مالک ہوگا۔ذمہ داری کا مطلب یہ ہے کہ اس کو ہی تمام سعودی ملازمین کے حقوق ادا کرنا ہوں گے۔ نجی اداروں کے مالکان کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایسے تمام ملازمین جو امدادی پروگرام کا حصہ ہیں ڈیوٹی پر بلائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…