ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

انتہائی افسوسناک واقعہ سعودی عرب میں دادی پوتی کو بچاتے ہوئے ڈوب گئیں

datetime 29  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن) سعودی عرب کے شہر سکاکا میں دادی اپنی پوتی کو بچاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی خاتون سارہ العلیمی کی پوتی اپنی دوستوں کے ہمراہ گیسٹ ہاؤس کے سوئمنگ پول میں تیراکی میں مصروف تھی۔

بچی دوستوں کے ہمراہ شوقیہ پول میں اتر گئی جبکہ وہ تیراکی میں ماہر نہیں تھی۔تیراکی کے دوران جب دادی نے اسے سوئمنگ پول کے گہرے حصے میں اپنے ہوش و حواس کھوتے ہوئے دیکھا تو فوراً ہی انہوں نے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادی اور پوتی کو ڈوبنے سے بچا لیا۔معمر خاتون نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پوتی کو تو بچا لیا لیکن خود  سوئمنگ پول کے گہرے حصے میں چلے جانے کے باعث ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔معمر خاتون کے بیٹے عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ  معمر ہونے کے علاوہ والدہ کو  تیراکی کا کوئی تجربہ نہیں تھا، انہوں نے  سوئمنگ پول میں محض پوتی کو بچانے کے لیے چھلانگ لگائی تھی۔جاں بحق ہونے والی سارہ العلیمی سکاکا میں 30 برس سے زیادہ عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور ان دنوں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…