شادی کی تقریب سے کورونا میں مبتلا پورا خاندان انتقال کرگیا

25  ستمبر‬‮  2020

قاہر(آن لائن) شادی کی تقریب سے کورونا میں مبتلا ہونے والا پورا خاندان انتقال کرگیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کا ایک خاندان اپنے عزیز کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہوا تھا، شادی کی تقریب میں خاندان کی ماں نے شرکت کی تھی جس سے ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون وائرس سے انتقال کرگئیں

اوران کے انتقال سے چند روز قبل ان کے شوہر اور دو بچوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی۔خاتون کے بیٹے نے اپنی والدہ کے کورونا سے انتقال کی تصدیق کی تھی جب کہ ماں کے انتقال کے 10 دن بعد ہی بیٹے نے انکشاف کیا کہ ان کے والد اور ایک بھائی بھی کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق باپ کے انتقال کے چند روز بعد بیٹے نے تصدیق کی کہ وہ بھی کورونا میں مبتلا ہوگیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ یہ متاثرہ شخص بھی کورونا کے باعث چند روز میں ہی انتقال کرگیا۔رپورٹ کے مطابق انتقال سے قبل اس شخص نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کئی پوسٹیں کی تھیں جس میں اس نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ کورونا کے مریضوں سے ملاقات نہ کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ اس کے تمام اہلخانہ مارچ سے ہی گھر میں قرنطینہ ہیں، صرف ایک مرتبہ ان کی والدہ عزیز کی شادی میں گئی تھیں جس کے بعد وہ وائرس کا شکار ہوئیں اور ان سے گھر کے تمام افراد میں وائرس منتقل ہوا۔مصر کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے اور اب مصر میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 5800 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…