منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

21سالہ دلہن کو رخصتی سے قبل دل کا دورہ ، خوشی ماتم میں تبدیل

datetime 28  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی )مصر میں شادی کی ایک تقریب اس وقت اچانک ماتم میں بدل گئی جب رخصتی سے چند گھنٹے قبل دلہن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مصر کی القلیوبیہ گورنری کے نوحی علاقے اکیاد دجھوی میں پیش آیا۔21

سالہ اسرا محمد کی منگل کے روز مہندی کی رسم ادا کی گئی جہاں اس کے اقارب کی بڑی تعداد اس خوشی میں شریک تھی۔ اگلے روز اس کی رخصتی تھی مگر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔دوسری جانب دلہا احمد محمد غالی نے بتایا کہ ہم شادی کی تقریب میں مصروف تھے کہ اسرا کی دادی کا پیغام ملا کہ اسرا بے ہوش ہو کر گرپڑی ہیں۔ اسے اٹھا کر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی۔اسرا اور احمد غالی کا نکاح رواں سال مارچ میں ہوچکا تھا اور والدین کی طرف سے اسرا کے جھیز کا سامان اس کے گھر پہنچا دیا گیا تھا۔ اب اس کی رخصتی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک وہ اس دار فانی سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئی۔واقعے پر دونوں خاندانوں میں خوشی ماتم میں بدل گئی۔ سوشل میڈیا پر خبر کے وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے اس پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اسے جنگ کی دلہن کا لقب دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…