پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس سعودی معیشت کو لے بیٹھا، چونکا دینے والی تفصیلات

datetime 28  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی مملکت کورونا وائرس بحران کی وجہ سے بڑا نقصان ، تیل کی معیشت گزشتہ چند ماہ کے دوران شدید نقصان سے دو چار رہی ۔ غیر ملکی میڈیا العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جون کی نسبت اس سال جون میں تیل کی برآمدت میں 55فیصد تک کمی آئی ہے ۔

سعودی آرامکو کو جون 2019ء کے مقابلے میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدن میں 8 ارب 70 کروڑ ڈالر خسارے سے دو چار ہے ۔ سعودی عرب کے ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ اس خسارے کے باوجود جون میں مئی کے مقابلے میں مجموعی برآمدات میں 19.1 فی صد اضافہ ہوا تھا۔ان اضافی برآمدات کی مالیت ایک ارب 86 کروڑ ڈالر بنتی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان 36 ماہ کیلئے ادھار تیل فراہمی کی سعودی پیشکش سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو ہر ماہ 27 کروڑ ڈالر ادھار تیل کی پیشکش کی تھی لیکن دستاویز کے مطابق پاکستان 12 ماہ میں صرف 76.8 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل حاصل کرسکا، اس سال 9 جولائی کو ادھار تیلکی سہولت کا پہلا سال ختم ہوگیا، رواں مالی سال بھی پاکستان صرف ایک ارب ڈالر کے ادھار تیل کا خواہش مند ہے۔یاد رہے ادھار تیل کی سہولت کا اعلان نومبر 2018 میں کیا گیا،جولائی 2019 سے پاکستان کے لیے ادھار تیل کی سہولت کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ذرائع کے مطابق ادھار تیل کی سہولت اسلامی ترقیاتی بینک کے ذریعے مل رہی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…