تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات اوراسرائیل مل کرخطے میں امن کیلئے کام کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں اور دہشتگرد گروہوں
سمیت خطے کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹیں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امارات اسرائیل تعلقات پر ایران کا ردعمل غیر متوقع و حیران کن نہیں ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے 13 اگست کو معاہدہ طے پایا تھا، دونوں ممالک کے درمیان سفارتخانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا۔اس معاہدے کے بعد یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی اور توانائی شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ دونوں ممالک پہلے ہی کئی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، جبکہ نئے معاہدے کے بعد فریقین اسرائیل فلسطین تنازع پر قرارداد کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے کے سفارت خانے کھولیں گے۔