جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دبئی کے ولی عہد نے غریب خاندان کے ہسپتال کا بل ادا کردیا جانتے ہیں یہ رقم پاکستانی روپے کے مطابق کتنے لاکھوں میں بنتی ہے؟

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمدنے نائیجیریا کی خاتون اور اس کے چار نومولود بچوں کے میڈیکل بل اداکرکے ان کی ہسپتال سے جان چھڑوادی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نائیجیریا کی 29سالہ خاتون نے یکم جولائی کو دو لڑکوں اور دو لڑکیوں کو جنم دیا

وہ سی سیکشن کے ذریعے 31 ہفتے پہلے پیدا ہوئے تھے جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا۔بچوں کے والد نے بتایاکہ ان کے پاس خاندان کے لیے کوئی انشورنس نہیں تھا اور بچوں کی پیدائش سے لے کرڈسچارج تک ہسپتال اخراجات 4لاکھ درہم سے زائد ہوچکے تھے۔ ایسے میں دبئی میں مقیم افراد نے ان کی مدد کی لیکن صرف 42 ہزار درہم ہی جمع کیے جاسکے۔اس صورتحال میں دبئی کے ولی عہد آگے آئے اور اپنے دفتر کو حکم دیا کہ وہ اس غریب خاندان کی مدد کریں جس کے بعد خاتون اور 4 بچوں کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…