ریاض (آن لائن)سعودی عرب نے سفری پابندیوں کے پیش نظر غیرملکیوں کے خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے میں تین ماہ کی مفت توسیع کر دی ہے۔ توسیع کی کارروائی خود کار نظام کے تحت انجام دی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ان غیر ملکیوں کے خروج و عودہ ویزے میں تین ماہ
کی مفت توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے کی ہے جو ویزا حاصل کرنے کے بعد سفری پابندیوں کی وجہ سے سفر نہیں کر سکے۔محکمہ پاسپورٹ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ ایگزٹ ری انٹری ویزے میں تین ماہ کی مفت توسیع خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کی گئی ہے۔