جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں سیاحت کیلئے لگژری کروزمتعارف

datetime 29  جولائی  2020 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں  بحیرہ احمر کے ساحل پر سمندری سیاحت کے لیے پہلی مرتبہ لگژری کروز  متعارف کرایا گیا ہے۔سعودی سیاحت اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس سال سعودی سمر فیسٹیول کے دوران مملکت میں بحیرہ احمر کے ساحل پر لگژری کروز کے

ذریعے سمندری سیر کا تجربہ کیا جائے گا- سیاحت اتھارٹی نے وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور محفوظ سمندری سیاحت سے لطف اٹھانے کے لیے صحت ضوابط  تیار کیے ہیں۔ سعودی سیاحت اتھارٹی نے کروز کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحلوں پر لگژری کروز متعارف کرائیں اور  ان کے روٹ طے کیے جائیں۔سمندری سیاحت کے سلسلے میں سیاحوں کو سہو لتیں فراہم کی جائیں۔ کروزشپ پروگرام  25 جون سے 30 ستمبر 2020 تک جاری سمر فیسٹیول کے دوران متعارف کرایا گیا ہے۔ اتھارٹی نے مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ’وزٹ سعودی ‘ پروگرام جاری کر رکھا ہے۔ سعودی سیاحت اتھارٹی مملکت بھر میں سیاحتی مقامات کے فروغ، سیاحوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے سروے بھی کرا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…