ہمارا اچھا وقت آئےگا ،لوگوں کو کرونا وائرس کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کیلئےویکسین کی زیادہ خوراکوں کی ضرورت۔۔اسکول 2021ءتک بند ، بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس نے انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

24  جولائی  2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے امریکی حکومت نے سنگین غلطیاں کی ہیں۔ جب کہ 2021 تک اسکول بند رہیں گے۔ بل گیٹس نے کہا ہے کہ لوگوں کو نوول کورونا وائرس کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کیلئے ویکسین کی زیادہ خوراکوں کی ضرورت ہوسکتی ہے اور ویکسین کی

فراہمی کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہوگی۔قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر انتھونی فائوسی اور سی ڈی سی چیفس جیسے ماہرین کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا دوبارہ کھلنا انتہائی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور والدین کو اسکول سے متعلق یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہے۔ اپنے خلاف سازشی نظریات سے متعلق انہوں نے امید ظاہر کی ہے سچ سب کے سامنے آجائے گا۔ گیٹس نے سی بی سی ایوننگ نیوز کو بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی ایسی ویکسین موجود نہیں جو ایک خوراک کے ساتھ اپنا کام دکھائے۔ شروعات میں بھی یہی امید تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضروری ہوا تو زیادہ خوراکوں کیلئے دنیا بھر میں 7ارب ویکسینز کی ضرورت ہوگی۔گیٹس عالمی وبا کے خطرے سے 2015سے خبردار کررہے ہیں اور انہوں نے نوول کرونا وائرس سے نمٹنے میں عالمی کوششوں کیلئے بل اور میلینڈا گیٹس فانڈیشن کے ذریعے 30کروڑ امریکی ڈالرز عطیہ کئے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ کسی بھی ویکسین کی اہلیت بارے بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال ہو گی لیکن انہوں نے زور دیا کہ اس کا یہی حل ہے جس سے ہمارا اچھا وقت آئے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…