دبئی (آن لا ئن ) سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ماہرین فلکیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ عید قرباں بروز جمعہ اکتیس جولائی کو ہوسکتی ہے۔
فلکیات کے ماہرین کے حساب کتاب کے مطابق ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش پیر کے روز ہوگی اور منگل کو غروب آفتاب کے بعد چاند آسمان پر نمودار ہوگا۔ماہرین کی پیش گوئی کے حساب سے یکم ذوالحجہ 22 جولائی بروز بدھ ہوگی۔ اس حساب سے چاند کی دس تاریخ اکتیس جولائی جبکہ عرفات کا دن 30 جولائی کو ہوگا۔سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اسلامی سال کے آخری مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے پیر کے روز اجلاس طلب کیا اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ چاند دیکھنے کے بعد رابطہ کر کے اس کی شہادت دیں۔