منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں تفریحی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے مملکت میں کرونا وبا کی وجہ سے تعطل کا شکار تفریحی مراکز کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ہماری پرامن اور محفوظ تفریح ہیش ٹیگ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر ایک مہم بھی شروع کی جا رہی ہے جس میں شہریوں کو تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مطلع کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت ملک میں مختلف شہروں

میں ہونے والی تفریحی سرگرمیوں اور پروگرامات کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے شرائط اور ضابطہ اخلاق بھی وضع کیا گیا ہے تاکہ کرونا کی وبا کے خطرات کی روک تھام کی جاسکے۔ ان ہدایات میں تفریحی سرگرمیوں کے دوران سماجی فاصلہ، ماسک پہننا، مقرر کردہ راستوں پر چلنا اور تفریحی سرگرمیوں کا تعین کرنا اور باہمی فاصلہ قائم رکھنا جیسی شرائط ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…