جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کا الاحسا دنیا کا گرم ترین شہر، درجہ حرارت50سے بھی زائد ریکارڈ

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الاحسا (این این آئی)سعودی عرب کا مشرقی شہر الاحسا دنیا کے گرم ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز الاحسا کا درجہ حرارت 50 درجے سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا تھا۔ درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے نتیجے میں شہر میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

دوسری طرف وزارت انسانی وسائل نے الاحسا میں گرمی کی وجہ سے اوقات کار مقرر کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کنگ فیصل یونیورسٹی میں ماہر موسمیات افنان الملحم نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احسا میں جافورہ ریت تین اطراف سے حملہ کرتی ہے۔ ریت کے گرم ہونے کے نتیجے میں گرمیوں کے سیزن میں شدید گرمی پڑتی ہے۔ الجافورہ ریت آبی ذخائر سے کہیں زیادہ تیزی سے حرارت حاصل کرتی ہے۔ اس کے بعد شمال سے آنے والی گرم ہوائوں کی وجہ سے وہ ریت اڑتی رہتی ہے۔دوسری جانب حکومت نے الاحسا میں گرمی کی شدت کو کم کرنے اور ہوا کو صاف کرنے کے متعدد منصوبوں پر کام شروع کیے ہیں۔ الاحسا میں آب پاشی کے امور کے ایک عہدیدار عبدالعزیز الرشود نے بتایا کہ الاحسا کے اطراف میں 10 لاکھ کھجور کے درختوں کی ایک پٹی قائم کردی گئی ہے۔ یہ نخلستان نہ صرف کسانوں کو کھجور کی اضافی آمدنی فراہم کرے گا بلکہ اس کے نتیجے میں الاحسا میں ہونے والی شدید گرمی کی لہر پر محدود کی جا سکے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…