ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کرنے کا کامیاب تجربہ، سعودی عرب کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی کامیابی

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں شہزادہ سلطان برائے برائے دفاعی علوم وریسرچ نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی حکومت کی مساعی کے تحت انجینئرنگ وینٹیلیٹرز مینوفیکچرنگ انیشی ایٹوپروگرام میں حصہ لیتے ہوئے سعودی کونسل آف انجینئرز کے دعوت پرمقامی سطح پر

وینٹیلیٹر تیار کیا ہے۔ اس وینٹی لیٹر کا ڈیزائن اور اس کی تیاری کے تمام تکنیکی مراحل شہزادہ سلطان مرکز کی تجربہ گاہوں میں بنائے گئے۔ سعودی عرب میں مقامی سطح پر وینٹی لیٹر کی تیاری کا یہ پہلا اور اہم ترین قدم ہے۔ سلطان ریسرچ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ وینٹی لیٹر جانچ کے لیے مجاز حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ اس کے بعد یہ ریسرچ سینٹر باقاعدہ وینٹی لیٹر مینوفیکچرنگ شروع کردے گا۔سینٹر نے وینٹیلیٹر کے کام کے تجربات ، اور قومی فیکٹریوں کے ذریعہ آلے کی جانچ اور تیاری کے مرحلے کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ہے۔خیال رہے کہ شہزادہ سلطان مرکز ٹیکنالوجی سے متعلق کوالٹیٹو اسٹڈیز اور تحقیق کے انعقاد میں مہارت حاصل کرنے والا ایک سرکاری ادارہ ہے جسے ، پرنس سلطان سینٹر فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد دفاع ، سلامتی اور تزویراتی شعبوں سے متعلق کوالٹی اور تکنیکی تحقیق کے شعبوں کام کرتے ہوئے ریاست کے دفاع اور سلامتی کے شعبوں کو فروغ اور ترقی دینا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…