جموں (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھار تی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے ضلع کے علاقوں سوجیان اور لوران کے مختلف دیہات کو محاصرے میں لیکر تلاشی عمل شروع کردیا۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ قبل ازیں ہمسایہ ملک بھوٹان نے بھارت کا پانی روک لیا۔بھارتی اخبار کے مطابق
آسام کے سرحدی ضلع باکسا کے چھ ہزار سے زائد کسانوں نے گزشتہ روز پانی کی اچانک بندش کے خلاف مظاہرہ کیا۔اخبار کے مطابق بھوٹان نے کوئی وجہ بتائے بغیر پانی بند کیا۔بھوٹان کے اس فیصلے کے خلاف ضلع باکسا اور دیگر علاقوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔دوسری جانب نیپال نے بہار میں اراضی کا دعویٰ کرتے ہوئے بھارتیوں کو پشتہ بندی کے کام سے روک دیا ہےاور دعویٰ کیا ہے کہ یہ علاقہ ان کی سر زمین کا حصہ ہے۔