منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاک پر دوستی، ملتان جیل کے پولیس اہلکار نے نوجوان لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ٹک ٹاک پر ہونے والی دوستی ایک ہولناک انجام تک پہنچ گئی — راولپنڈی کے ایک نوجوان کو مبینہ طور پر ملتان جیل کے ایک پولیس اہلکار نے زیادتی کا نشانہ بنایا، نازیبا ویڈیو بنائی اور بعد میں اسی ویڈیو کے ذریعے اسے بلیک میل کر کے رقم وصول کرتا رہا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق، جیل خانہ جات کے اس ملازم نے پہلے نوجوان سے دوستی اور محبت کا اظہار کیا، پھر ایک ملاقات کے دوران برگر میں بے ہوشی کی دوا ملا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے دوران ملزم نے ویڈیو ریکارڈ کر لی اور بعد میں دھمکیاں دے کر ہزاروں روپے ایزی پیسہ کے ذریعے حاصل کیے۔بلیک میلنگ سے تنگ آ کر متاثرہ نوجوان نے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق، نوجوان راولپنڈی کی ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے۔ اس نے بتایا کہ سینٹرل جیل نشتر ملتان میں تعینات اہلکار مسلسل ٹک ٹاک کے ذریعے دوستی پر اصرار کرتا رہا۔

بعد ازاں اس نے اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے حوالے سے ہمدردی حاصل کی اور کہا کہ وہ اس سے متاثر ہو کر دوستی چاہتا ہے۔چھ ماہ تک رابطے میں رہنے کے بعد اہلکار نے نوجوان کو ملتان آنے کی دعوت دی، اور انکار پر کچھ عرصہ خاموش رہنے کے بعد واٹس ایپ کے ذریعے دوبارہ رابطہ کیا۔ نوجوان کے مطابق، اہلکار نے یہ بھی کہا کہ وہ دو ماہ کے لیے اڈیالہ جیل میں تبادلہ کروا رہا ہے تاکہ قریب رہ سکے۔کچھ دن بعد اس نے مالی مسائل کا بہانہ بنا کر پہلے پانچ ہزار روپے، پھر مزید رقم مانگی۔ نوجوان نے ہمدردی کے تحت رقم بھیج دی۔ جون میں دونوں کی ملاقات راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ میں ہوئی، جہاں لنچ کے بعد اہلکار نے اسے اسلام آباد جانے کی دعوت دی۔

واپسی پر ملزم نے رات دیر ہونے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل نہیں جا سکتا، اس لیے فیض آباد کے ایک ہوٹل میں رکنے کا کہا۔ نوجوان کے مطابق وہ تھکاوٹ کے باعث سو گیا، لیکن جب جاگا تو اہلکار برگر لے کر واپس آیا اور زبردستی اسے کھانے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد نوجوان بے ہوش ہو گیا۔ہوش میں آنے کے بعد اسے علم ہوا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی اور ویڈیو بنا کر واٹس ایپ پر بھیجی گئی۔ بعد ازاں اہلکار نے اس ویڈیو کو لیک کرنے کی دھمکی دے کر مجموعی طور پر 65 ہزار روپے بلیک میلنگ کے ذریعے وصول کیے۔نوجوان نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے، ویڈیو حذف کرائی جائے اور وصول شدہ رقم واپس دلائی جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ تقریباً چار ماہ پرانا ہے، تاہم تفتیش کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…