اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو مبینہ طور پر اختیارات کے غلط استعمال اور رشوت لینے کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام گرفتار افسران کو اپنی تحویل میں رکھ لیا ہے، اور انہیں کل لاہور کی ضلعی کچہری میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افسران کی قانونی نمائندگی کے لیے معروف وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوں گے۔
چوہدری سرفراز اور دیگر ملزمان نے اپنے دفاع کے لیے میاں علی اشفاق کو بطور وکیل مقرر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے کی جانب سے جاری تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔















































