لاہور(این این آئی) پنجاب بھر کے تمام سپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اب ہفتے کے روز صوبے کے کسی بھی سپیشل ایجوکیشن ادارے میں کلاسز نہیں ہوں گی۔
صوبائی محکمہ خصوصی تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو نوٹیفکیشن کی کاپیاں ارسال کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔















































