بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

کینیڈا کے سابق وزیر اعظم اور گلوکارہ کیٹی پیری نے اپنے تعلقات کی تصدیق کردی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2025 |

پیرس (این این آئی)دنیا کی مشہور پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بالآخر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں کو پیرس میں ایک تقریب کے دوران نہایت خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں سے ان کی ویڈیو اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔رپورٹس کے مطابق 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور 45 سالہ کیٹی پیری گلوکارہ کی سالگرہ منانے کیلیے پیرس کے معروف کریزی ہارس شو میں شریک ہوئے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیٹی پیری نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ ٹروڈو کالے رنگ کے سوٹ میں دکھائی دیے، دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب سے باہر نکلے تو موجود فوٹوگرافرز نے ان کا پرجوش استقبال کیا، مبارک باد دی اور تصاویر بنائیں۔ایک موقع پر کیٹی پیری کی ایک مداح نے انہیں گلاب پیش کیا اور سالگرہ کی منفرد انداز میں مبارک باد دی۔اس سے قبل بھی دونوں کے قریبی تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی تھیں، تاہم کسی نے بھی ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی تھی، اب پہلی بار دونوں نے عوامی طور پر اپنی جوڑی کا اعتراف کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…