منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان نے جِلدی مرض فنگل انفیکشن کی دوا بنالی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جِلد کے مرض فنگل انفیکشن کے علاج کی دوا ایجاد کرلی گئی۔ سرد موسم میں جِلد کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ خشک موسم بتائی جاتی ہے۔جِلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر شمائل ضیا نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے نئی دوا ایجاد کرلی گئی ہے کیونکہ سردی اور گرمیوں کے موسم میں فنگل انفیکشن کا مرض تیزی سے بڑھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فنگل انفیکشن کے علاج میں دو دواں کو ملاکر یہ دوا تیار کی گئی ہے۔ خشک موسم میں جلد پر کریک پڑنا شروع ہوجاتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ سرد موسم جسم کو موسچرائز رکھا جائے۔ڈاکٹر شمائل ضیا نے بتایا کہ پاکستان میں فنگل انفیکشن (Fungal Infection) صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو فنگس (جو جسم پر پسینے جمع ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے)کے سبب ہوتی ہے ۔

فنگل انفیکشن عام طور پر ناخن، بال، منہ یا اندرونی اعضا پر حملہ کرتے ہیں۔ جسم پر سرخ رنگ کے گول نشان بن جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس حصے پر خارش ہوتی ہے اور یہ خارش ایک سے دوسرے فرد منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ نمی یا پسینہ، صفائی کا خیال نہ رکھنا، کمزور مدافعتی نظام، ذیابیطس (شوگر)کے مریضوں کو اس مرض کے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرد موسم میں خشکی کی وجہ سے جسم کے کھال شدید متاثر ہوجاتی ہے خاص کر ہاتھوں، پیروں اور پاں میں کریک پڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس خشک موسم میں جلدی امراض تیزی سے ابھرتے ہیں، ایسی صورت میں ناریل کا تیل مفید ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عام طور سے خواتین اپنے چہرے کی رنگت کو گورا کرنے کے لیے مختلف کیمیکل سے تیار کی جانے والی کریم استعمال کرتی ہیں جس کے وجہ سے چہرے کی اسکن شدید متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کریموں کے استعمال سے چہرے پر چھائیاں بھی واضع ہوجاتی ہے، چہرے پر زیادہ کریم استعمال کرنے سے کینسر سمیت دیگر امراض جنم لیتے ہیں۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ مارکیٹوں میں ملنے والی کیمیکل کریم میں Mercury اور Arsenic شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسکن خراب ہوجاتی ہے، لہذا اسی غیر ضروری کیمیکل کی حامل کریم استعمال نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…