منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

وزیر اعظم کا ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رمضان المبارک پیکیج کا اعلان

datetime 14  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے 13 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے 38 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے کونے کونے میں مستحق سفید پوشوں کو شفاف طریقے سے ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی۔

وہ ہفتے کو یہاں وزیر اعظم رمضان پیکج 2026 کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ ،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ،معاون خصوصی ہارون اختر خان، چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نہ صرف بدنی عبادات بلکہ رزق حلال سے وسائل کو تقسیم کرنے کا مہینہ بھی ہے، ماضی کے فرسودہ نظام کو ختم کردیا جب یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ناقص اشیائے خورد و نوش کیلئے مستحقین کو عزت نفس کی قربانی دے کر قطاروں میں لگنا پڑتا تھا، اس میں کرپشن بھی ہوتی تھی، گزشتہ سال سفید پوشوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شفاف نظام متعارف کرایا، رواں سال اسی کو مزید بہتر بناتے ہوئے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں اور ملک کے کونے کونے میں ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں تک 13 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے 38 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے، اس میں کوئی سیاسی تفریق نہیں ، میں نے اس نظام کو وضع کرنے کیلئے خود نگرانی کی، مسائل اور رکاوٹوں کو دور کیا گیا کیونکہ کیش لیس اکانومی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں میں کئی مشکلات تھیں، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن نے اس کی شفافیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے بٹن دبا کر رقوم کی ترسیل کا اجرا کیا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تخفیف غربت کیلئے اقدامات اور سماجی تحفظ و انسانیت کی خدمت موجودہ حکومت کا شعار ہے۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر احمد علی نے بتایا کہ مستحق طبقات کیلئے شفاف ادائیگیوں کا نظام وزیر اعظم کا ویڑن ہے، گزشتہ سال پانچ ہزار کا پیکج تھا جسے بڑھا کر رواں سال 13 ہزار کردیا ہے ، شفافیت کیلئے اس کی بھی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن 9999 سے پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…