منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاک بھارت ٹاکرا،روہت شرما کی ہائی وولٹیج مقابلے سے پہلے بھارتی ٹیم کو وارننگ

datetime 13  فروری‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنی ٹیم کو پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے خبردار کر دیا۔

روہت شرما سے ایک تقریب کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ ٹی 20 کرکٹ میں کامیابی کو یقینی بنانا کتنا مشکل ہے کیونکہ صرف اس بات کو جان کر کوئی ٹیم ہمت تو نہیں ہار سکتی کہ بھارتی ٹیم اس بار ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے؟انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو یہ واضح کر دوں کہ میں نے کبھی اس بات پر یقین نہیں کیا کہ ٹورنامنٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ ہوتی ہے۔بھارتی کرکٹر نے کہا کہ یہ ایک مضحکہ خیز کھیل ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کے پچھلے 10 سال میں بہت کچھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کرکٹ ٹیمز کے پاس اب ٹی 20 کرکٹ کھیلنے کا اتنا زیادہ تجربہ ہے کہ آپ صرف گرائونڈ میں جا کر یہ نہیں سوچ سکتے کہ یہ ہمارے لیے 2 نکاتی فتح ہے بلکہ ان 2 پوائنٹس کو حاصل کرنے کے لیے میچ کے دوران اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی ورنہ خالی ہاتھ گھر جانا پڑ سکتا ہے۔روہت شرما نے کہا کہ ماضی میں کیا ہوا ہے، اسے بھول جائیں بلکہ اس بات پر دھیان دیں کہ ابھی ٹیم کی صورتِ حال کیسی ہے، کھلاڑی فارم میں ہیں یا نہیں ہیں اور جو میچ اب ہونے والا ہے، اس میں اچھا کھیلنا ہے کیونکہ ٹورنامنٹ میں موجود ہر ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…