جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ٹرمپ نے بش کو احمق، زلمے خلیل زاد کو دھوکے باز کہا،میٹنگز میں اشرف غنی کا نام لینے کے بجائے کیا کہہ دیتے تھے؟جان بولٹن کی کتاب میں مزید انکشافات

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سابق صدر بش کو احمق اور افغانستان میں امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کو دھوکے باز کہا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان بولٹن کی کتاب منظرِ عام پر آگئی ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ افغانستان کی صورتِ حال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجیوں سے کہا کہ داعش سے روس کو نمٹنے دیں۔جان بولٹن کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا 7 ہزار میل دور ہے اور اس کے باوجود ان کا ہدف ہے، شام میں بھی روس اورایران ہی کو داعش سے نمٹنا چاہیے۔بولٹن کا دعوی ہے کہ ٹرمپ نے افغانستان کی صورتِ حال کو خوفناک منظر قرار دیا اور کہا کہ امریکا وہاں سے کبھی نہیں نکل سکے گا، یہ ایک ایسے احمق شخص کا کیا دھرا ہے جس کا نام جارج بش تھا۔جان بولٹن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ مارے گئے، کھربوں ڈالر خرچ ہو گئے اور پھر بھی امریکا انخلا نہیں کر پا رہا اور اب بھی امریکا کی پٹائی ہو رہی ہے، امریکا ہر چیز ہار چکا ہے، یہ مکمل ناکامی، زیاں اور شرم ناک ہے۔امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر کے مطابق ایک موقع پر صدر ٹرمپ نے افغانستان میں امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کو دھوکے باز کہا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اس مقصد کے لیے آپ کو دھوکے باز ہی کی ضرورت پڑتی ہے۔بولٹن کے مطابق صدر ٹرمپ میٹنگز کے دوران افغانستان کے صدر اشرف غنی کا نام لینے کے بجائے حامد کرزئی کہہ دیتے تھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…