ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

12لاکھ تارکین وطن مزدوروں کی سعودی عرب سے واپسی کون کون سے شعبے زیادہ متاثر ہونگے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب سے 2020 کے دوران میں قریبا 12 لاکھ تارکین وطن مزدور واپس چلے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جدوہ انویسٹمنٹ کمپنی کی ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ میزبانی ، کھانے پینے کی خدمات ، انتظامیہ اور کھیلوں کی سرگرمیوں ، بہ شمول کرایہ اور لیز ، ٹریول ایجنسیوں ، سکیورٹی اور عمارتوں کی

خدمات کے شعبے زیادہ متاثر ہوں گے اور ان میں کام کرنے والے تارکینِ وطن مزدور آبائی ممالک کو لوٹ جائیں گے۔تاہم اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں کے اتنی زیادہ تعداد میں انخلا کے باوجود سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی اور وہ 12 فی صد پر برقرار رہے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ کردہ لاک ڈان اقدامات میں نرمی کے باوجود مستقبل قریب میں بہت سے شعبوں کی مکمل بحالی کی امید نہیں ہے۔ ان میں بالخصوص ٹریول ، ہوٹل ، ریستوران ، سیاحت اور ماحول کے شعبے شامل ہیں۔جدوہ کے مطابق سعودی عرب کی بے روزگاری کے خاتمے کی اسکیم سعودی شہریوں کی نجی شعبے میں ملازمتیں برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مجموعی طور پر سال کی دوسری ششماہی میں کاروباری ماحول میں بہتری آئے گی۔بالخصوص چوتھی سہ ماہی میں نمایاں فرق پڑے گا اور اس کے شہریوں کے روزگار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی شہریوں کے انخلا سے سعودی شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وہ ان ملازمتوں کو حاصل کرسکتے ہیں، جو ماضی میں صرف غیرملکیوں کو دی جاتی رہی ہیں۔اس طرح کرونا وائرس کے بعد معیشت کی بحالی کے عمل میں انھیں زیادہ مواقع حاصل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…