برسلز (این این آئی ) جرمنی نے کل سےاپنی تمام سرحدوں پر پابندیاں ختم کر نے کا اعلان کردیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جرمنی سے باہر سفر کرنے کے لیے اب کوئی اہم وجہ بیان کرنا ضروری نہیں ہو گا۔ یورپی کمیشن نے پندرہ جون سے اس یورپی بلاک کے اندر تمام
سفری پابندیوں میں نرمی کے لیے کہہ رکھا ہے۔ یورپی یونین نے اپنی رکن ریاستوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جولائی کے اوائل تک تمام سفری پابندیاں اور رکاوٹیں ختم کر دیں۔ دریں اثنا پولینڈ نے بھی آج ہفتے سے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں۔ چیک ری پبلک اور فرانس نے بھی پیر کی دن سے سفری پابندیوں کے خاتمے کی تصدیق کر دی ہے۔