اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی میں داخلی و خارجی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پابندی کا اطلاق 2 جون بروز منگل سے ہوگا، جوکہ ایک ہفتے کیلئے متوقع ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی میں دوسرے علاقوں میں آنے اور جانے پر 2 جون بروز منگل
سے پابندی شروع ہوجائے گی۔کووڈ 19 وباء سے نمٹنے کیلئے قائم ایمرجنسی اینڈ کرائسز کمیٹی نے محکمہ صحت اور ابوظہبی پولیس کے تعاون سے ابوظہبی میں داخلی و خارجی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی سے دوسرے علاقوں میں آنے اور باہرجانے کیلئے 2 جون بروز منگل سے پابندی کا نفاذ ہوگا۔ یہ پابندی ایک ہفتے کیلئے متوقع ہے۔