جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں اتوار کے روز 90 ہزار سے زائد مساجد کو کھولنے کا اعلان

datetime 29  مئی‬‮  2020 |

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے 90ہزار مساجد کھولنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق یکم جون سے سعودی عرب کی 90ہزار مساجد بروز اتوار کو کھول دی جائیں گی ۔ تمام مساجد کو سینٹائز کرنے کے بعد باجماعت نماز ادئیگی کی اجازت دی جائے گی ، سعودی حکومت نے مساجد میں نماز کیلئے نیا میکانزم تیار کیا جائے گا جس کے مطابق تمام مساجدکو اذان اور نماز کیلئے 15کھولا جائے

اور پھر انہیں بند کیا جائے گا ۔ دوسری جانب کرونا کی وبا کے خطرے کے پیش نظر70 روز قبل سعودی عرب کی سینیر علماء کونسل نے ملک بھرکی 98 ہزار مساجد میں با جماعت عبادت اور نمازوں کی ادائی پر پابندی عاید کردی تھی۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں انتہائی محدود نمازیوں اورانتظامیہ کے ارکان کو حفاظتی اصولوں کے مطابق نماز کی ادائی کی اجازت تھی جب کہ دیگر مساجد میں صرف اذان کی اجازت دی گئی تھی۔سعودی عرب کی حکومت نے 8 شوال بہ روز اتوار کو28 شوال جمعہ تک مکہ مکرمہ می مساجد کے سوا دیگر مملکت کی مساجد میں فرض نمازوں اور جمعہ کی نماز کی اجازت دے دی گئی ہے۔ماہ صیام آخر میں حکومت نے عید الفطر پر مساجد سے عید کی تکبیرات بلند کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔حرمین شریفین کی جنرل پریزی ڈنسی کے صدر ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی منظوری سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں محدود نمازیوں کی موجودگی میں عید کی نماز کی اجازت دی گئی تھی۔ سعودی عرب میں کرونا کی وجہ سے مساجد میں نمازوں کی ادائی پر پابندی کے 70 روز بعد 8 شوال سے 28 شوال کےدرمیان مساجد میں با جماعت اور جمعہ کی نمازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ مساجد میں نماز کی ادائی کی اجازت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سخت حفاظتی اقدامات کی تاکید کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…