ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 1911 نئے کیسوں کی تصدیق جانتے ہیں کتنے فیصدتارکینِ وطن ہیں؟

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 1911 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے اور اس مہلک وَبا کا شکار نو افراد وفات پاگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہاکہ مملکت میں اب کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 42925 ہوگئی ہے۔ ان میں 264 افراد وفات پا چکے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے بتایا کہ کرونا کے

نئے کیسوں میں 69 فی صد غیر سعودی مکین ہیں اور 31 فی صد سعودی شہری ہیں۔نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 82 فی صد مرد حضرات اور 18 فی صد خواتین ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کرونا وائرس سے وفات پانے والے نو افراد میں دو سعودی شہری ہیں اور سات غیرسعودی ہیں۔وہ مکہ مکرمہ ، جدہ ، نجد میں واقع وادی الدوسیر میں رہ رہے تھے۔ان کی عمریں 29 اور 64 سال کے درمیان تھیں اور وہ پہلے بھی مختلف دائمی امراض کا شکار تھے۔ڈاکٹر العبدالعالی نے شہریوں اور مکینوں پر زوردیا کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئے متاثرہ کیسوں میں دسیوں افراد نے شادی تقریبات ، جنازوں اور خاندانوں کے اجتماعات میں شرکت کی تھی۔اجتماعی افطار میں شرکت کرنے والے چار خاندانوں کے افراد بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ان میں ایک خاندان پہلے سے متاثرہ تھا اور پھر اس نے اپنے ساتھ دوسروں کو بھی اس مہلک وَبا کا شکار کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…